44

دو ماہ میں 128 ملازمین کو برطرف کردیا گیا

کراچی ( الشامی نیوز) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے 128 ملازمین برطرف کر دیئے۔

گزشتہ ماہ 54 پی آئی اے ملازمین اور اگست میں 74 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔

ان ملازمین کو جعلی تعلیمی اسناد، بغیر اطلاع غیر حاضری اور کمپنی اثاثوں کو نقصان پہنچانے پر برطرف کیا گیا۔یہ ب

پی آئی اے کے ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری معلومات افشا کرنے، بدعنوانی، غبن سمیت منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ویجلنس ٹیم کی رپورٹس اور تحقیقات کے بعد ان 128 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں