57

دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے سے عزت نہیں ملتی، بلاول بھٹو

کراچی (الشامی نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے دور حکومت کو عام آدمی کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے بدترین دور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہعمران خان دنیا کے واحد حکمران ہیں جو مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے بجائے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان الزامات، وعدوں اور یوٹرن لینے کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کرسکے ہیں، معاشی ترقی کے دعوو¿ں میں مصروف وزیراعظم کو مہنگائی کے مارے عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ عمران خان اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہوا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں