52

خیبرپختونخوا: مثبت کورونا ٹیسٹ والے اسکول بند کر دیے، کامران بنگش

 

اسلام آباد: (الشامی نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے جن اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے وہ بند کر دیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور ضلعی سطح پر انتظامیہ  کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیا جا ے موسم کی تبدیلی کے ساتھ  کورونا کے پھیلاوَ کا خدشہ تھا، کورونا ٹیسٹنگ  کی استعداد  بڑھا رہے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولز میں کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر تمام اسکولز میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اسکولوں میں صبح اسمبلی کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا  کے اسکولوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے۔

ہائی اسکول کی چھٹی ایک  بج کر 30 پر ہوگی، پرائمری اسکولز کے اوقات کار صبح 8 بج کر 30 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے انتظامیہ کو اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرمیڈیکل کالج پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہ

ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل خیبر میڈیکل کالج پشاور کے گرلز ہاسٹل میں 4 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہاسٹل بند کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں