53

خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر ساتھی سمیت گرفتار

خوشاب: (الشامی نیوز)پنجاب کے ضلع خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

الشامی نیوز کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہر آباد سے جعلی خاتون پولیس افسر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی جوہر آباد پولیس نے الفت کالونی میں چھاپہ مار کر جعلی خاتون پولیس افسر نسرین اور غضنفر کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے قحبہ خانہ بنایا ہوا تھا، خاتون کے پرس کی تلاشی لی گئی تو متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز خاتون اور اس کے ساتھی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی، ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر رقم بٹور چکی تھی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں