97

خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف پارٹی کےمشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس سےنکلنےکےفوری بعد خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔

نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی گرفتاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب کی ٹیم خواجہ آصف کو اسلام آباد سے لے کر لاہور روانہ ہو چکی ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں