118

خاتون ملازم کو ہراساں کرنیوالا بینک منیجر گرفتار، نوکری سے بھی برخاست

اسلام آباد:(الشامی نیوز) خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور  انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔  

اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو  ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قواعد کے مطابق یہ ملزم کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا۔x


Shireen Mazari@ShireenMazari1
Usman Gohar of Faysal Bank arrested – @dcislamabad informed. He has also been issued letter of dismissal by the Bank. Appreciate quick action by ICT Admin & ICT police.12:06 AM · Nov 8, 20201.2K280 are Tweeting about





Shireen Mazari

@ShireenMazari1


Action against this man needs to be taken asap as evidence is there – Have msgd @dcislamabad also. Disgusting but not shocking bec many incidents like this continue to happen. Law will come into play but it is mindsets that must change if we are to stop abuse of women & children https://twitter.com/DigIslamabad/status/1325099288930775040…
8:53 PM · Nov 7, 2020




151

52 are Tweeting about this

خیال رہے کہ بینک منیجر کی ساتھی خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر  برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ شہادتیں موجود ہیں، اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اگر ہم خواتین اوربچوں سے بدسلوکی روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں سوچ  بدلنےکی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں