65

حکومت کا مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے بعد حکومت نے مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان کے مطابق  چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت طویل اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں حکام نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ شوگر مل مالکان کی اجارہ داری چینی بحران کا باعث بن رہی ہے،شوگر ملیں چینی کے سٹاک جاری نہیں کررہیں،انتظامیہ کو شوگر ملوں سے سٹاک ریلیز کروانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،چینی کی درآمد سے مارکیٹ میں سٹاکس کی صورتحال بہتر اور قیمتوں میں کمی ہوگی جس پر وزیراعظم عمران خان نے 6 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی کی درآمد کی منظوری دیدی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ گنے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے مڈل مین کے کردار کا خاتمہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں ایک بارپھر چینی بحران سر اٹھا رہا ہے اور ملک میں فی کلو چینی کی قیمت95 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں