57

حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی

کراچی (الشامی نیوز )نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے، حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ۔

 ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ کےلئے بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے،حکومت کی جانب سے رواں سال بلیو اکانومی قرار دینا مثبت قدم ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ سمندری آلودگی سنگین مسئلہ ہے،ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،میری ٹائم سکیورٹی علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں