59

حکومت مخالف تحریک، وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج پھر بلالیا

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم سیاسی صورتحال پر حکومتی بیانیے سے متعلق ترجمانوں کو گائیڈ لائن دیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے ریلویز سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔ وزرات ریلویز حکام وزیر اعظم کو ایم ایل 1 منصوبہ پر بریفنگ دینگے۔ عمران خان کو ایم ایل ون منصوبہ کی پیش رفت پر بریفنگ دینگے۔ وزیر ریلویز اعظم سواتی، چیرمین ریلویز اور دیگر حکام بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران شریک ہونگے۔ وزیر اعظم ایم ایل ون منصوبہ پر اہم ہدایات دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں