129

حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری

 

پاکپتن:(الشامی نیوز) برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے 778 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کے لیے بہشتی دروازہ پانچ محرم الحرام کی شب کو کھولا جائے گا

عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کی جانب سے  مزار پر حاضری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور فاتحہ خوانی بھی کی جارہی ہے۔

عیقدت مند مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھا رہے ہیں، محلِ سماع میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر سے عقیدت کا  اظہار بھی کیا گیا۔

حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات 10 محرم تک جاری رہیں گی۔

عرس کی تقریبات کے آغاز پر دربار کے سجادہ نشین نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کی روایتی تبرکات تقسیم کی تھ

کرونا وائرس کے پیش نظر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے خاندان چشت کے مخصوص لوگوں کے ہمراہ  صدیوں سے جاری روایتی رسومات کو ادا کرتے ہوئے 778 ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریب کا آغاز کیا۔

رسومات میں ختم خواجہ خواجگان، رسم قوالی، شکر مکھانے اور خاص تبرک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، کورونا وباء کے خاتمے اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رواں سال کورونا وباء کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کا انتہائی محدود انتظام کیا گیا ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹاؤن ہال سے لے کر مچھلی چوک تک عارضی اور لوہے کے گیٹ لگا کر مین بازاروں اور سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں