161

جاگیرانی اور سبزوئی قبیلوں کے مسلح افراد کی گاؤں زمان چاچڑ میں فائرنگ چاچڑ قبیلےکے 10 افراد قتل علاقہ میدان جنگ بن گیا

کندھکوٹ(رپورٹ عبدالرزاق آزاد) کندھکوٹ عید کے تیسرے روز کچے کے علاقے پولیس تھانہ درانی مھر کی حدود میں قبائلی دھشتگردی جاگیرانی اور سبزوئی قبیلوں کے مسلح افراد کی گاؤں زمان چاچڑ میں فائرنگ ایک ہی چاچڑ قبیلےکے 10 افراد قتل ایک زخمی علاقہ میدان جنگ بن گیا ڈاکوؤں کی گینگز نے حملہ کیا ہے چاچڑ برادری، قبائلی تکرار کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے ملزمان کیخلاف آپریشن کیا جائیگا.ایس ایس پی امجد شیخ،تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ کے کچے والے علاقے میں رہنے والے جاگیرانی اور سبزوئی برادری کے مسلح افراد نے گاؤں زمان چاچڑ میں حملہ کر کے ہتھیاروں کے نوک کھول دیئے گولیاں لگنے سے چاچڑ قبیلے کے 9 افراد موقعہ پر ہی قتل جن میں حامد ولد اللّٰہ ورایو، خالق ولد اللّٰہ ورایو، راحب ولد خالق، شعبان ولد خالق، حضورو ولد اللّٰہ ورایو، شاھمراد ولد واحد، منظور ولد محمد، انور ولد واحد، اللّٰہ ورایو ولد شاھمراد قتل ہو گئے جبکہ قتل ہونے والوں میں حامد، منظوراور ذوالفقارزخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں فوت ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی باقی سات نعشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہی انتظامیہ کی جانب سے نعشوں کی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں بھیجی گئی واقعہ کے بعد گہروں میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئی اس حوالے سے چاچڑ قبیلی کے زمان چاچڑ نے بتایا کہ ڈاکو جیئند جاگیرانی گینگ اور سبزوئی قبیلے کے جرائم پیشہ گینگ نے ساتھہ ملکر گہروں پر حملہ کیا اندھا دھند فائرنگ کے باعث ہمارے 9 افراد قتل ہو گئے ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ یہ واقعہ قبائلی تکرار کے باعث پیش آیا ہے اطلاع پر فوراً پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لئے قانونی کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی گئی واقعہ میں ملوث ملزمان خلاف آج سے آپریشن شروع کیا جائیگا ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں