57

تیس ستر 30/70()کے تناسب سے گندم فلور ملوں کو جاری کرنیکا نوٹیفکیشن

تیس ستر کے تناسب سے گندم فلور ملوں کو جاری کرنیکا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (الشامی نیوز) آج سے ملک بھر کی فلور ملوں کو 30فیصد سرخی مائل درآمدی گندم کا اجراء شروع ہو گا۔ حکومت پاکستان نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز آف فوڈ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آنے والے ہفتوں میں یوکرائن‘ روس کی سرخی مائل باریک دانے والی گندم فلور ملوں کو ساتھ ساتھ جاری کرنے کا آغاز کر دیں کیونکہ درآمدی گندم کے جہاز تیزی سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کو کہا گیا ہے کہ وہ یومیہ گندم کے اجراء کی تفصیلات اور اپنے پاس موجود بیلنس کی رپورٹ بھجواتے رہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان کے سرکاری گودام تک گندم لانے والی متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی فوری کریں۔ جہاں درآمدی گندم کے ٹریلر پہنچ گئے ہیں وہ آج سے ہی فلور ملوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق تیس فیصد درآمدی گندم اور ستر فیصد پاکستانی گندم کا کوٹہ جاری کریں۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ تیس ستر کے تناسب کے ساتھ آٹا بنا کر مارکیٹ میں

لایا جائے۔ ان ہدایات پر عملدرآمد بیحد ضروری ہے۔ محکمہ خوراک نے 17ہزار ٹن سے یومیہ گندم کا اجراء 23ہزار ٹن سے زیادہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت پچاس روپے من کم ہو گئی ہے۔ جو ملکی گندم 23سو پچاس روپے ملا کرتی تھی‘ وہ اب 23سو روپے من پر فروخت ہونے لگی ہے۔ درآمدی گندم میں گلوٹن پروٹین کم اور سرخی مائل آٹا صارفین کو ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں