49

تمام مسلم امہ ایک پلیٹ فورم پر جمع ہوکر ان گستاخوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے، جماعتِ اسلامی کا تعظیمِ رسول ﷺ ریلی نکالنے کا اعلان

جماعتِ اسلامی کا تعظیمِ رسول ﷺ ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی (لشامی نیوز) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر جماعتِ اسلامی پاکستان نے شدید برہمی کا اظہار کر دیا۔تمام مسلم امہ ایک پلیٹ فورم پر جمع ہوکر ان گستاخوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے،

تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی پاکستان نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور گستاخیٔ رسول پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر سے تعظیمِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔

ادارۂ نورِحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کر کے مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ گستاخوں کے سر قلم کر دیں گے

انہوں نے کہا کہ زبانی کلامی باتیں بہت ہوئیں، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری یورپی سفیر کو ملک سے بے دخل کیا جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ تمام مسلم امہ ایک پلیٹ فورم پر جمع ہوکر ان گستاخوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرے، کل سے شہر بھر میں تعظیمِ رسول ﷺ ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ رکنِ سندھ اسمبلی عبد الرشید نے اس معاملے کی روک تھام کے لیے سندھ اسمبلی میں اپنی قرارداد بھی جمع کروا دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں