88

تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے والی خبریں غلط اور جعلی ہیں، شفقت محمود

 

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیر تعلیم شفقت محمود نے اگلے ہفتے سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے متعلق خبروں کو غلط اور جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 اکتوبر سے بند ہونے والی خبریں غلط اور جعلی ہیں۔https

خیال رہے کہ


Shafqat Mahmood@Shafqat_MahmoodFake news being circulated on social media that educational institutions will be closed on Oct 15. No truth in this.7:32 PM · Oct 5, 20204.7K1.2K people are Tweeting about this

بھر میں کورونا وائرس سے بند کیے گئے اسکول 6 ماہ بعد مرحلہ وار کھول دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، مذکورہ کالج میں 3 اساتذہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران کیسز سامنے آئے، دو سے زائد کیسز پر کسی بھی  تعلیمی ادارے کو سیل کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں