49

ترین گروپ کے ساتھ بات چیت پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع

الشامی نیوز نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا، وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس شروع ھو گیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جب کہ قومی معاملات سمیت جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے ذرائع نے بتایا کہ ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی کی کل اہم بیٹھک ہوگی، اہم سیاسی مشاورت کل لاہور میں ہوگی اور اس میں وفاقی و صوبائی بجٹ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، جب کہ گروپ وزیر اعلی اور وفاقی وزرا سے ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں