74

تحریک دم توڑ رہی ہے ، ان میں ہمت ہے تو ایک بار راولپنڈی آکر دکھائیں ، شیخ رشید

اسلام آباد (الشامی نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں فریڈم ہاؤس کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے وہ رہنما جو 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے انہیں سال بھی بتانا چاہیے تھا یہ تحریک دم توڑ رہی ہے ، ان میں ہمت ہے تو ایک بار راولپنڈی آکر دکھائیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے، بلکہ یہ تو ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں حصہ بھی لیں گے، مریم نواز دور اندیشی سے کام لیتیں توایسا حال نہ ہوتا، مسلم لیگ ن کو اس مقام تک پہنچانے کیلئے مریم نواز کا بہت بڑا دخل ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ فوج چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کیلئے جان دے رہی ہے، جو جدوجہد وزیراعظم عمران خان کررہے وہ پاکستان کو آگے لےکرجائے گا، وزیراعظم عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت نہیں کریں گے بلکہ ان کا احتساب کرکے ملک کو ترقی دلوائیں گے،پاکستان کی سیاست اور معیشت دونوں چیزیں ٹھیک کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے سرمائے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہندوستان پاکستان کو سرحدوں پر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں