68

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حکومتی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حکومتی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا

اسلام آباد ( الشامی نیوز) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حکومتی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا، اجلاس میں ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ہمارے وزیر اور مشیر ٹکے کے نہیں، گندے انڈے کھانے کیلئے تیار ہوجائیں، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،بجلی اور گیس کے بل عوام نہیں دے پا رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔انہوں نے حکومتی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا رہی۔ حکومتی ٹیم مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ مہنگائی، بجلی گیس کے بلوں میں اضافے پر تشویش ہے۔ بجلی اور گیس کے بل عوام نہیں دے پا رہے۔

حکومت گندے انڈے کھانے کیلئے تیار ہوجائے۔ ہمارے وزیر اور مشیر ٹکے کے نہیں۔ مستی خیل نے کہا کہ میں آپ کے ایم این اے کو ہرا کرآیا ہوں، مجھے کوئی خوف نہیں۔وزراء کی بریفنگ پر مت جائیں عوام مہنگائی برداشت نہیں کرپارہے۔ایم این اے نورعالم نے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے لیکن ہم ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پر مشکل وقت ہے تحفظات کے باوجود ساتھ کھڑے ہیں۔مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اس کو کنٹرول کرنا مشکل کام ہے۔عمر ایوب ہمارے بھائی ہیں، لیکن بجلی کے بلوں کا بوجھ بہت زیاد ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں ہے۔ اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والا نہیں ہے۔ ملک لوٹنے اور منی لانڈرنگ کرنے والے ایک بار پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں یہ روزجلسے کریں تاکہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائیں۔ یہ اپنی کرپشن اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے نکلے ہیں۔نیب زدہ لوگوں کی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب جلسے کیے تو ہمارے پاس پانامہ اور 4 حلقوں کا معاملہ ہے۔ ملکی حالات ہماری وجہ سے خراب نہیں ہوئے، یہ جو جلسے کررہے ہیں ان کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔ اپوزیشن کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گند م کی سپلائی پوری ہوچکی ہے صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ ہمیں مہنگائی کا مکمل ادراک ہے ، مہنگائی کو جلد کنٹرول کرلیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں