58

بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا ، مریم نواز

لاھور (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔

مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی دی، مریم نواز اور شہبازشریف کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اُنہیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔ 

مریم نواز نے مزید کہا کہ ش لیگ ن لیگ م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکھٹے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکھٹا ہے اور اکھٹا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں