51

بلاول مریم ملاقات پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں:شبلی فراز

بلاول مریم ملاقات پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں:شبلی فراز

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین گلگت انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے،اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے،ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں،ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔ht

واضح رہے کہ گذشتہ روز گلگت انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین چائے پر ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


Senator Shibli Faraz@shiblifarazبلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔11:50 AM · Nov 12, 2020909164 are Tweeting about this

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں