80

بجلی کے نظام کی بحالی،وفاقی وزیر نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(الشامی نیوز)بجلی کے نظام کی بحالی کے حوالےسے وفاقی وزیرپانی و بجلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں ،وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے ،ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے ،ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے،این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے تاہم ابھی انفرادی فیڈرز کی بجلی بحالی جارہی ہے۔انہوں نے پاور کنڑول سینٹر میں کام کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

تربیلا پاور ہاؤس کے بحال کیے گئے 14 میں سے 3 یونٹ میں سے ہر ایک 242 میگاواٹ کا ہے جس سے مجموعی طور پر 726 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہوگئی ہے۔فریکوئنسی میچ کرے گی تو بجلی ٹرانسمیشن سسٹم میں آئے گی گی اور یہاں سے اسلام آباد کے زیرو گرڈ میں آئے گی جس کے بعد اہم علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں