88

بجلی بریک ڈاؤن ، غفلت برتنے پر گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے افسران معطل

اسلام آباد: بجلی بریک ڈاؤن غفلت برتنے پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 7 افسران معطل کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق  گدوتھرمل پاور اسٹیشن چیف ایگزیکٹیو حماد عامر ہاشمی نے 600 میگاواٹ پاور پلانٹ کے اے آر ای سمیت گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 7 افسران کو معطل کرنے حکم دے دیا۔افسران کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ۔چیف ایگزیکٹیو حماد عامر ہاشم نے  نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پا کستان میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 11 بج کر 41 منٹ پر گدو تھرمل پاور اسٹیشن  میں فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوئنسی 50 سے صفر پر آگئی۔فریکوئنسی کےگرنےکی وجہ سےپاورپلانٹس بند ہوئے ۔ جس کے بعد کراچی سے خیبر تک پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کے باعث اندھیرا چھا گیا ۔ حکام کی جانب سے فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا جو کہ تاحال جاری ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں