59

ایف بی آر نے ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست سے متعلق ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی۔

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست سے متعلق ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی۔

ایف بی آر کے مطابق جعلی ای میلز alert@fbr.news ای میل ایڈریس سے بھیجی جا رہی ہیں اور ان جعلی ای میلز میں ٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست کی تفصیلات کا معائنہ کر لیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں اور ان جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں اور فورا متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔

ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو ایسی جعلی ای میلز سے نمٹنے کے لیے راہ نمائی بھی فراہم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں