75

ایس او پیز کی خلاف ورزی، ریسٹورنٹس اسکول،کالجز اور شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ

کراچی: (الشامی نیوز) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے احکامات دیے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کم ازکم تین دن کے لیے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کیے جائیں۔

الشامی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ زشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

کمشنر کراچی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ ستمبر میں 4667 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں سب سے زیادہ 60 فیصد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پارکس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی بنا ماسک کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکول بند کیے جائیں۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی صنعتوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں