55

ایران سے بجلی خریدنے کے معاہدے کی تجدید پر غور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد:(الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں اور بیانیے پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ کو سبسڈیز اور گرانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت تجارت جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن کے متعلق سمری پیش کرے گی اور وزارت داخلہ مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت مانگنے کی سمری پیش کرے گی۔کابینہ اجلاس میں ٹی ڈیپ کو رجسٹریشن کے لئے “رجسٹرانٹ” باڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ سیندک میٹلز لمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ کابینہ میں 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ کابینہ توانائی کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلے بھی توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ توانیر ایران سے 104 میگاواٹ بجلی خریدنے کے معاہدے کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ ساحلی علاقوں کے سروے کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی کابینہ میں پیش ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں