65

اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے سراج الحق

لاہور(الشامی نیوز) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ہم خود ہیں، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم رات کے اندھیرے میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹولہ ہی تحریک انصاف ہے،  کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے، نوجوان ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں، نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں،  ایک ہی دوائی افغانستان و بھارت میں سستی جب کہ پاکستان میں مہنگی ہے، پاکستانیوں کے ہاتھ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں