43

اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک 18 مئی 2021

اسلام آباد: (الشامی نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کی 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں