22

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہو گا۔

اس سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیا۔

اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکہ نے ملتوی کرا دیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی.

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ لندن میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔

لندن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں