98

انڈونیشیا کے قونصل جنرل کا کراچی میں انتقال

کراچی: (الشامی نیوز) انڈونیشیا کے قونصل جنرل کراچی میں انتقال کر گئے، سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل توتوک پریانامتو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، توتوک عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، انھیں ایک ہفتہ قبل سینے میں تکلیف پر اسپتال لایا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے، ان کی میت سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی ملنے پر قونصل جنرل کی میت انڈونیشیا لے جائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں