62

افغانستان کو بتا دیا بھارت کس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کررہا ہے’

اسلام آباد (الشامی نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کس طرح بھارت دہشتگردی کی پشت پناہی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ کابل کے حوالے سے میڈیاسے خصوصی گفتگو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا افغانستان کادورہ ایک فالواپ دورہ تھا، دورےسےپیغام گیاہےکہ ہم اپنےمؤقف پرقائم ہیں امن کےخواہاں تھےاورخواہاں ہیں اور مددجاری رکھیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دورےسےہم نےدونوں ممالک کےتعلقات کومضبوط کیا، دونوں ممالک کامستقبل کیسا ہونا چاہیے کاغذات پراتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نےدہشتگردی کےحوالےسےاپنےتحفظات سےآگاہ کیا ہم نےواضح کیابھارت کس طرح دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، واضح کردیا ہےبھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نےاتفاق کیا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدیں گے پاکستان اور افغانستان شئیرڈ ویژن پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک شیئرڈ ویژن میڈیا کوریلیزکریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اشرف غنی اس دورےکی اہمیت کو سمجھتےہیں اور وہ عمران خان کےدورے کے منتظر تھے، اشرف غنی مستقبل قریب میں پاکستان کادورہ کریں گے دونوں حکومتیں متفق ہیں اپنی زمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونی چاہئیں اور دونوں حکومتیں اس جذبےکو لےکر آگےچلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں