64

اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: (الشامی نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب تک سیل کیے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز آئی نائن فور اور اسلام آباد ماڈل سکول جی نائن ٹو میں کورونا کے دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آرمی پبلک اسکول جی الیون ون میں تین اور ڈی ایچ اے فیز 1 میں واقع نجی اسکول میں بھی کورونا کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے جاری مراسلہ میں متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں