62

اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد::(الشامی نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ پر ڈی ایچ او نے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کی مختلف گلیاں سیل کرنےکی ہدایت کر دی۔ اس متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد نےڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد لے مختلف سیکٹرز میں کوروناکی سرویلنس جاری ہے، مختلف سیکٹرز کی بعض گلیوں میں کوروناکیسزسامنےآئےہیں، سیکٹرجی ٹین فور،جی نائن فور،آئی ایٹ ٹومیں کیس سامنےآئےہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ سیکٹرزمیں کوروناٹیسٹ کیلئےسیمپلنگ جاری ہے، جی نائن فور،جی ٹین فور،آئی ایٹ، جی ٹین فورکی38،44،45،46،47اور48گلیوں کوسیل کیاجائے، سیکٹرآئی ایٹ ٹوکی گلیاں 25،29، سیکٹرجی نائن فور کی85، 89گلیاں سیل کی جائیں۔

ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سےکوروناکےپھیلاؤمیں کمی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں