73

اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی اسلام مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

ہندو کمیونٹی کے مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:(الشامی نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں