83

>اسلام آباد مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس معطل کردی گئی

مذہبی جماعت کی جانب سے جاری احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل سروس وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد بند کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فیض آباد، روات، ترامڑی اور ترنول پھاٹک کے علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کے نتیجے میں اسلام  آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکیں بند اور بد ترین ٹریفک جام جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں