38

اداروں کی نجکاری ہماری لاشوں پر ہو گئی حکومت ہوش کے ناخن لے ، ہمایوں مسعود گجر

مظفرگڑھ/اسلام آباد ( الشامی نیوز )۔ آل پاکستان واپڈا الیکٹرک ہائیڈرو ورکرز یونین ( سی بی اے) کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا اور جلسے کا انعقاد کیا گیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین جینکو تھری مظفرگڑھ ہمایوں مسعود گجر نے کہا کہ تھرمل مظفرگڑھ کے محنت کش اپنے حق کے حصول کے لٸیے متحد ہیں ۔۔انہوں نے اہنے خطاب میں مزید کہا کہ اج تمام جینکوز اور ڈسکوز پر کڑا وقت ایا ہوا ہے اور ہم اپنے دلیر قاٸد جناب خورشید احمد خان صاحب کی دلیرانہ قیادت میں نجکاری کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ، آئی ایم ایف کی پٹھوں نہ بنے ، کرپٹ اور نااہل اعلی افسران کی نااہلی کی وجہ سے مذکورہ اداروں کو نقصان میں دکھایا جاتا ہے مذکورہ اداروں کو غیر فعال ظاہر کرکے کے حکومت کی اعلی قیادت کو سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس دی جاتی ہیں کہ مذکورہ ادارے نقصان میں چل رہے ہیں ، اس شدید مہنگاٸی میں جہاں مزدور اپنی دو وقت کی روٹی کے لٸیے پریشان ہیں وہاں پر ہماری روزی کا ذریعہ ہمارے ادارے ہیں اور ہم انکو کسی بھی صورت پراٸیوٹ نہیں ہونے دینگے ۔۔ آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اداروں کی شفاف طریقے سے انکوائری کرائی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا فی الفور اداروں کی نجکاری کو موخر کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع تر کر دیں گے


حاجی رمضان خان چانڈیو ریجنل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوٸے نجکاری کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔ انہوں نے واضع الفاظ میں اس ظالمانہ فیصلے کو مسترد کیا اور کہا کہ ہم اپنے ادارے کو اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہرممکن جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے

علی احمد جوٸیہ زون چیرمین فیز ٹو نے خطاب کرتے ہوٸے نجکاری کے ظالمانہ فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوٸے اس فیصلے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا


ڈاکٹر عابد حسین رضا نے تھرمل کے غیور محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ہم ان منافع بخش اداروں کی نجکاری کے ظالمانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔۔۔ اداروں کی کمان ورکروں کے ہاتھوں میں دی جائے تو دنیا دیکھ لے گئی گی کہ مذکورہ ادارے منافع بخش ہیں یا نقصان دہ سب کو پتہ چل جائے گا
رپورٹ: عصمت خان کنڈی انفارمیشن سیکرٹری ، آل پاکستان واپڈا الیکٹرک ہائیڈرو ورکرز یونین (سی بی اے )مظفرگڑھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں