64

‘آپ لاکھوں کے مجمعےکو ہزاروں کا کہتے رہیں’

بہاولپور (الشامی نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شو آف ہینڈ آئین کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیارنہیں رکھتی۔

بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نےسینیٹ الیکشن فروری میں کرانےکااعلان کیا ہے مگر شوآف ہینڈآئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت کو کس نےاختیار دیا؟ جب کہ سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کااستعفوں پراتفاق نہیں توحکومت حواس باختہ کیوں ہے؟ پکڑدھکڑسےلوگوں کےدلوں میں نفرت پیداہوگی، لانگ مارچ کیلئے31جنوری کےبعد کی تاریخ تیاری کیلئےدی گئی ہے ہم نےاسلام آباد مارچ اکتوبرمیں کیا اور اعلان جولائی میں کیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران ملک کاتحفظ نہیں کرسکتے، عوام میں بھرپورجذبہ ہے وہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں مہنگائی نےملک کابراحال کردیاہے میرے خلاف نہیں یہ لوگ اپنےخلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیامیں اسکول کھلےلیکن پاکستان میں بندہیں آپ لاکھوں کے مجمعےکو ہزاروں کا کہتے رہیں، اوپر والی آنکھ تودیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں