20

آپکا نام نہیں ہے ریلیکس رہیں، عمران خان: پنجاب حکومت نے سازش کی ہے، سرور خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی شکایت ملی تو ہم نے خود انکوائری کا آغاز کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم نہ روکتے تو رنگ روڈ بڑا اسکینڈل ہوتا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے استفسار کیا کہ سرورخان آپ کا نام نہیں تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کیوں کی؟

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرا نام چل رہا تھا۔ انہوں نے واضح طور پر وزیراعظم سے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہمارے لیے سیاسی تشخص بہت اہم ہوتا ہے۔

با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عمران خان سے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے خلاف سازش کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تحقیقات اور ٹی او آرز میرے خلاف ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس پر کہا کہ ابھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی ہے اور انویسٹی گیشن ہونا باقی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا نام فیکٹ فائندنگ رپورٹ میں نہیں ہے لہذا ریلیکس رہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی کابینہ کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور عوامی ریلیف کے فیصلے کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں