59

آصف زرداری نے جعلی اکاوَنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (الشامی نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاوَنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بریت کی استدعا کرتے ہوئے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی ۔ اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر نے کہا ہے کہ جعلی اکاوَنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں خارج کیا جائے، جبکہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان پر آج پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں فرد جرم عاائد کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ کیسز میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں قانونی طور پر گرفتار کرلیا جائے

بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز کیخلاف تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا ، عدالت نے آصف زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم بھی دیا تھا ، جبکہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا ، ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔نیب کی طرف سے دائر ریفرنس کے مطابق ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئے گئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے ، جبکہ پارک لین کمپنی ریفرنس میں17 میں سے آصف زرداری مجموعی طور پر 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں 10 افراد اور تین کمپنیاں شامل ہیں ، ریفرنس میں نامزد3 ملزمان یونس قدوائی ، عزیر نعیم اور اقبال میمن اشتہاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں