116

آرمی چیف سے کمانڈر قطرامیری ایئرفورس کی ملاقات، دوطرفہ اُمور پرتبادلہ خیال

راولپنڈی : (الشامی نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ قطر امیری فضائیہ میجر جنرل (پائلٹ) سالم حماد عقیل النابت نے ملاقات کی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل پا ئلٹ سالم احمد عقیل النابت نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطری کمانڈرنےعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کےکردارکی تعریف کی، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی  اہمیت دیتا ہے،  قطری مسلح افواج کے ساتھ دفاعی و سکیورٹی تعاون کومزیدفروغ دینا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں