59

آرمی چیف سے ملنا کوئی گناہ کا کام تو نہیں میں آرمی چیف سے ملا ہوں شہباز شریف کا اعتراف

اسلام آباد (الشامی نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا اعتراف کرلیا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ آرمی چیف سے ملاقات آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے ہوئی۔ آرمی چیف سے ملنا کوئی گناہ کا کام تو نہیں میں آرمی چیف سے ضرور ملا ہو

اس ملاقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی عوام دشمن پالیسوں پر اپوزیشن کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں