49

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ( الشامی نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔


DG ISPR@OfficialDGISPR
#US Charge d’ Affaires met #COAS. Regional security sit, Afg Peace Process discussed. Visiting dignitary appreciated Pak’s contributions 4 conflict prevention in region & relentless support provided in Afg Peace Process, assured US cont assistance 4 common cause of peace in Afg.4:02 PM · Nov 19, 20203.8K754 are Tweeting about this

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں