56

آئی ایم ایف کی پاکستان بارے کورونا مانیٹرنگ رپورٹ

اسلام آباد:(الشامی نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان بارے کورونا مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سادگی کے اعلانات کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھ گئےاور گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اخراجات میں ایک فیصد اضافہ ہوا،سال 2019 کی نسبت 2020 میں اخراجات 22 سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئندہ سال مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد رہنے کا خدشہ ہے،سال2019 میں قرض کا بوجھ معیشت کے 85.6 فیصد کے مساوی تھا جبکہ سال 2020 میں قرض کا بوجھ معیشت کے 87.2 فیصد تک پہنچا،آئندہ سال قرضوں کا بوجھ معیشت کا86 فیصد رہنے کا خدشہ ہے تاہم سال 2023 میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کی توقع ہے،پاکستانی معیشت میں اگلے تین سال میں بتدریج بہتری کے امکانات ہیں،سال2023 میں قرضوں، اخراجات اور مالی خسارے میں کمی متوقع ہے،سال 2023 میں ٹیکس آمدن معیشت کا 17.7 فیصد تک جانے کا امکان ہے جبکہ سال 2023 میں قرض معیشت کے78.3 فیصد مساوی ہونے کا امکان ہے،سال 2023 میں حکومتی اخراجات کم ہوکر 21.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں