67

،جو پاک فوج سے لڑنے کیلئے نکل رہے ہیں ان کی داستان بھی نہیں ہوں گی داستاں میں ، شیخ رشید

۔

لاہور ( الشامی نیوز) فوج کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور اس میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، پاکستان کی سالمیت ، بقا اور ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے،جو پاک فوج سے لڑنے کیلئے نکل رہے ہیں ان کی داستان بھی نہیں ہوں گی داستاں میں،

لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے تمام پرانے ٹام بحال کیے جا رہے ہیں،3رکنی کمیٹی بنا دی ہے کسی پرائیوٹ ٹرین نے کرایہ بڑھایا تو اس سے ٹرین واپس لے لی جائے گی،14ملین سے زیادہ ہماری فریٹ ٹرین میں انکم ہے اور  کوشش ہے ایک ارب روپیہ تیل میں بھی بچائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے50 سوال کیے ایک جواب نہیں آیا ،اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کورونا اور دہشتگردی پھیلنے کا اندیشہ ہے،بعد میں نہ کہنا کہ شیخ رشید نے پہلے کہہ دیا تھا،پاکستان کی فوج کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور اس میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، پاکستان کی سالمیت ، بقا اور ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے،جو پاک فوج سے لڑنے کیلئے نکل رہے ہیں ان کی داستان بھی نہیں ہوں گی داستاں میں،میں دہشتگردی کو بالکل ختم قرار نہیں دیتا،دہشتگردی تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں، اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ فوج سوئی ہوئی ہے تو بھول جاؤ،میں 50 سال سے سیاسی ورکر ہوں میں نے 18-19 سال کی عمر میں قید کاٹی ہے،سیاسی تجربے سے اپوزیشن کو وارن کرنا چاہتا ہوں، یہ نہ ہو کہ آپ ساری زندگی روئیں اور ٹانگوں کے نیچے سے کانوں کو ہاتھ لگا کر روئیں،جلسہ جلوس ان کا حق ہے لیکن اگر انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا ہے نواز شریف کو باہر گئے ہوئے کوئی آپریشن کوئی ٹریٹمنٹ نہیں ہوا، نواز شریف سب کو بے وقوف بنا کر باہر چلے گئے ہیں،مریم ، نواز شریف دونوں نا اہل ہیں پیچھے رہ کون گیا ہے،ایک سال سے کہہ رہا ہوں یہ 4 ماہ بہت اہم ہیں،گذشتہ روز وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا،نوازشریف بھاگ گئے اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔

شیخ رشید نےمزید کہا کہ پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دے گی،آصف زرداری ، بلاول سندھ سے استعفے دے کر کیا کریں گے اگلی بار انہیں سندھ بھی نہیں ملے گا،مولانا کی 9 سیٹیں ہیں ان کی اپنی کوئی سیٹ نہیں ہے،مولانا مذہبی کارڈ استعمال کرنے جا رہے ہیں، مولانا کے بیٹے کو سمجھدار سمجھتا ہوں مولانا کا خود کچھ نہیں جانا،اس دفعہ مولانا کے ساتھ پہلے ہاتھ ہوا تھا اب ہتھوڑ ہو گا،مولانا ، نواز شریف ، زرداری کی کوئی سیاست نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں