111

میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلیے میرٹ پالیسی کا اعلان

 

اسلام آباد( الشامی نیوز): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے میرٹ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

الشامی نیوز کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے 15 ستمبر سے 25 اکتوبر کے درمیان سیشن 2020-21 کے لیے انٹری ٹیسٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیے جائیں گے۔

الشامی نیوز نے پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کے حوالےسے بتایا ہے کہ ہر سال انٹری ٹیسٹ میں دو لاکھ 50 ہزار طلبہ شریک ہوتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ میں سے 18 ہزار کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے 50 فیصد، ایف ایس سی کے 40 فیصد اورمیٹرک کے 10 فیصد نمبرزشامل کیے جائیں گے۔

الشامی نیوز کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ایس سی یا اس کے مساوی میں کم سے کم 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہو سکیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں