61

معمول کے چیک اپ کے دوران انکشاف، ڈاکٹر نے مریض کا ایمرجنسی آپریشن کردیا

دبئی: (الشامی نیوز ) متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے گردے کے پاس موجود ایک کلو گرام کی رسولی نکال دی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب میں مقیم منوج نامی بزرگ معمول کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹرز نے گردے میں رسولی کا انکشاف کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منوج سگریٹ نوشی کی وجہ سے ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز بارہا انہیںصحت کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں مگر وہ تمباکو نوشی جیسی بری لت سے چھٹکارا حاصل نہیں کررہے۔

ابھی وہ معمول کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس پہنچے ہی تھے کہ ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ اُن کے بائیں گردے کے پاس وزنی رسولی موجود ہیں۔

ڈاکٹرز نے منوج کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اُن کا فوری آپریشن کیا۔

پرائم اسپتال میں ڈیوٹی انجام دینے والے یورولوجسٹ ڈاکٹر سنجے بھٹ کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے منوج کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد جب نکالی گئی رسولی کا وزن کیا تو وہ ایک کلوگرام وزن کی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور وہ روبہ صحت ہیں، آپریشن کے اگلے روز انہوں نے چہل قدمی بھی کی، آئندہ تین روز میں انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

آپریشن کی کامیابی پر منوج نے ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کا شکریہ ادا بھی کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں