60

جگر کی حفاظت اور متوازن غذائیں مفید مشورے

جگر انسان جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔

جگر کو جسم کا رکھوالا بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتا ہے، ناصرف یہ بلکہ پروٹین اور فیٹ کو استعمال کرکے توانائی پیدا کرنا، نظام ہضم کو ضروری تعاون فراہم کرنا، خون میں موجود نقصان دہ جراثیم کو مارنے کے لیے کیمیکل ری ایکشن کرنا اور خون کو  زہریلے مادوں سے پاک کرنا بھی اسی جگر کا کام ہے

اس انتہائی اہم اور کارآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کے لیے بے انتہا ضروری ہے، اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے۔

جگر کے لیے مفید غذائیں:

سیب:

سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتا ہے ، جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو خون اور جگر کو صاف کرتے ہیں۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کے لیے ضروری ہیں ۔

دالیں:

دالیں بھی جگر کے لیے فائدے مند ہیں، ان میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتے ہیں، جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے، دال جسم کو اتنا ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی کہ جسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔

لیموں:

لیمو جگر کے لیے بہترین غذا ہے، یہ قدرتی طور پر جگر کی کلینزنگ کرتا ہے ۔ اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔

جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو اکثر نمک کی جگہ لیمو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

جگر کو صحت مند رکھنے والی دیگر غذاؤں میں جو کا دلیہ، کھجور، لہسن، سبز چائے، چقندر، انجیر، میوہ جات، مچھلی، زیتون کا پھل، آلوبخارا، پکی ہوئی غذاؤں میں پرندوں کے گوشت کی یخنی، بکرے کے گوشت کی یخنی، مونگ مسور کی دال، کالے چنے کا پانی، کدو شامل ہیں۔

ان اجزاء میں جینیاتی تبدیلی بھی نہیں ہے اور اینٹی آکسی ڈینٹ ہونے کے ناتے جگر کو محفوظ رکھتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں