67

بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ممبئی :(الشامی نیوز/آن لائن نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں اور بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت امریکہ کے بعد کورونا سےمتاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگیا ہے، بھارت میں24 گھنٹوں میں کوروناکے91 ہزارسے زائد  متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر50 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں ۔ بھارت میں کوروناسے ایک روز میں 1283 سے زائد افراد جان سے گئے جس کے بعد  کوروناسے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 82 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ جبکہ 8,944 افراد کی حالت تشویشناک  ہے ۔امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکا میں  متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ سے زائد ہے۔ برازیل میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 84 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔ روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا سے 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ پیرو کورونا سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہےجبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے۔کولمبیا کورونا سے متاثرہ ممالک میں چھٹے نمبر پر آچکا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزارسے زائد ہیں۔ کولمبیا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 728,590 ہوچکی ہے ۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 15 ہزار تک جاپہنچی ۔ میکسیکو میں ایک دن میں4 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے اب تک میکسیکو میں 6 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 71 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ ارجنٹینا میں 11 ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے چلی میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہزارسے زائد ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے 3 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 23 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے چل بسے ، جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے ۔ ترکی میں 7 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔اٹلی میں کورونا سے35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔دنیا بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعدا د 9لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 2کروڑ 97لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 21کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں