90

بارہ کروڑ کرونا تیز ترین تشخیصی ٹیسٹ کٹس غریب ممالک کو فراہم کرنے کا فیصلہ

نیویارک( اشامی نیوز/ آن لائن نیوز,) عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ تک آجائیں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیےجائیں گے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائےگا۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار ہو گئی جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئیں اور کیسز کی تعداد 73 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ جہاں اموات 96 ہزار اور مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں