115

بارش کے موسم میں سوجھی بھرے پکوڑے کھائیں

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برسات کا یہ خوشگوار موسم مزیدار کھانوں کے بغیر ادھورا معلوم ہوتا ہے۔

برسات کے موسم میں لوگ عموماً کوئی نہ کوئی پکوان تو لازمی بناتے ہیں اور پکوڑے، سموسے، کچوریوں سمیت مزے مزے کے کھانے کھاتے ہیں۔

لیکن ہر بار ایک جیسے پکوان کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ بارش کے موسم میں کوئی نئی ڈش کھائی جائے۔

اسی لیے اس بارش میں سوجی سے بنے پوڑے بنائیں اور موسم کا لطف اٹھائیں۔تحریر جاری ہے‎

اجزا

(3 سے 4 افراد کے لیے)

سوجی 250 گرام

دہی ایک پاؤ

انڈے 3 عددتحریر جاری ہے‎

پسی چینی ڈیڑھ کپ

چھوٹی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ

گھی یا تیل (فرائی کرنے کے لیے)

ترکیب

تمام اجزا کو ایک باؤل میں ڈال کر پھینٹ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔تحریر جاری ہے‎

سوجی پھولنے کے بعد نان اسٹک فرائی پین میں تھوڑا سا تیل یا گھی ڈالیں۔

سرونگ اسپون(باؤل کا چمچ) سے آمیزہ فرائنگ پین میں پھیلا دیں۔

جب آمیزہ گولڈن براؤن ہونے لگے تو پلٹ دیں۔

دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے اتار لیں۔

لذیذ پوڑے گرما گرم چائے کے ساتھ پیش کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں