75

یونیورسٹیز اور میڈیکل کالج کے طلباء کو ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع

لاہور: پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلبہ کو ویکسین لگانے کافیصلہ کرلیا۔

لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجزکے تمام طلبہ کو ویکسین لگانےکافیصلہ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ اجلاس میں 30 اہم شعبوں میں کام کرنے والے غیرمحفوظ افرادکو بھی ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکی تجویزپرغور کیا گیا۔

وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،  ویکسین کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں