86

پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن سیکٹر کی ترقی کے لئے 8 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (الشامی نیوز ) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےشعبہ تعلیم کیلئے 8ارب17 کروڑ 50لاکھ روپے کے د و میگامنصوبوں کی منظوری دیدی جس میں دوردرازعلاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کووڈ19رسپانس پراجیکٹ، تعلیمی پروگرام میں ریکوری منصوبہ شامل ہیں، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا، سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیمی سرگرمیوں کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے کیلئے 4ارب87کروڑ45لاکھ60ہزار روپے کے کووڈ 19رسپانس پراجیکٹ کی منظوری دی ، منصوبہ 24ماہ میں مکمل کیا جائیگا، منصوبے کا مقصد پاکستان میں کووڈ 19 سے نمٹنے کی تیاری ہے تاکہ سکول آئے بغیر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، منصوبے کے تحت ٹی وی ، ریڈیو نشریات اور ورچوئل نیٹ ورک کے تحت دور دراز کے علاقوں تک تعلیمی سرگرمیاں پہنچائی جائیں گی ، علاوہ ازیں منصوبے کے تحت مستقبل میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تعلیمی نظام کی صلاحیت میں اضافہ کرنا بھی مقصود ہے ،تعلیمی شعبہ کا دوسرا منصوبہ 3ارب 30کروڑروپے مالیت کا پیش کیاگیا اور منظوری دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں